111 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
لڑکی کا نام حمیراء رکھا. لڑکی زیادہ روتی اور ضد کرتی ہے. بعض لوگ کہہ رہے ہیں کے حمیراء نامی لڑکیاں تیز ہوتی ہیں اور ہمیں  نام بدلنے کہہ رہے ہیں. کیا یہ بات صحیح ہے اور کیا نام بدلنا چاہئے جبکہ عائشہ رضی الله  عنها کو نبی صلی الله علیه و سلم اس نام سے پکارا  کرتے تھے
asked Mar 10, 2021 in عائلی مسائل by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1358/42-769

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ یہ ایک اچھا نام ہے، اس میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ اور بچے اکثر ضدی ہی ہوتے ہیں۔ عمر کے ساتھ ساتھ سمجھدار ہوگی اور ضد بھی  کم ہوتی جائے گی ۔صرف اس وجہ سے نام بدلنے ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر آپ بدلنا چاہیں تو بدل سکتے ہیں۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 15, 2021 by Darul Ifta
...