89 views
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
عرض خدمت یہ ہیکہ ایک مسلمان کا لفظ"او موری مائی یا میا"کا استعمال بلا وجہ و بلا ضرورت یا کسی صورت حال میں کیسا ہے؟
مذکورہ لفظ کا تعلق کلچر اور تہذیب سے ہے تو دوسری طرف ھندو دیویوں کے لیے بھی یہ لفظ استعمال ہوتے ہیں جیسے کالی مائی، چھٹی میا وغیرہ
برائے مہربانی اس سلسلے میں رہنمائی فرمائیں
asked Mar 16, 2021 in اسلامی عقائد by انیس الرحمن

1 Answer

Ref. No. 1370/42-782

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اس طرح کے الفاظ عموما تعجب یا عاجزی کے اظہار کے لئے بولے جاتے ہیں، اس لئے اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ اور غیرمسلموں کی کالی مائی وغیرہ سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ تاہم ایسے کلمات کے استعمال سے بچنا چاہئے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 22, 2021 by Darul Ifta
...