102 views
پیشاب کے قطروں کی وجہ سے نماز میں پریشانی آرہی ہے۔ میں ایک دوکان پر بیٹھتاہوں، اس وجہ سے اور زیادہ پریشان ہوں، کیونکہ گھر پر رہتے ہوئے اتنی پریشانی نہیں ہوتی ہے جتنی دوکان پر ہوتی ہے۔ ؟
asked Mar 18, 2021 in طہارت / وضو و غسل by amaan

1 Answer

Ref. No. 1381/42-790

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔پیشاب کے قطروں سے نجات کا ایک طریقہ یہ ہے کہ آپ انڈرویر کا استعمال کریں اور کچھ ٹشو پیپر اندر رکھ لیں۔ اگر قطرے صرف ٹشو پیپر پر ہوں تو ان کو نکال کر استنجا کرکےوضو کرلیں اور نماز پڑھ لیں۔ اور اگر انڈرویر تک تری آگئی ہو تو اس  انڈرویر نکال کر ایک تھیلی میں رکھ لیں اور استنجاکرکے وضو اور نماز ادا کرلیں۔ اس کے علاوہ کوئی اور بات ہو تو اس کی پوری وضاحت کرکے سوال دوبارہ لکھیں۔   

متى قدر المعذور على رد السيلان برباط أو حشو أو كان لو جلس لا يسيل ولو قام سال وجب رده ويخرج برده عن أن يكون صاحب عذر بخلاف الحائض إذا منعت الدرور فإنها حائض. كذا في البحر الرائق.  (الھندیۃ ، الفصل الاول فی تطھیر النجاسۃ 1/41)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 22, 2021 by Darul Ifta
...