122 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
بعض لوگوں کی ازدواجی زندگی تلخیوں کا شکار ہوجاتی ہے مختلف حالات کی وجہ سے، اور ان تلخیوں میں بہت ساری بدزبانیاں ہوجاتی ہیں جانبین کے درمیان. اگر اس شک و شبہ میں کے شائد ہمسے کوئ ایسی بات ہوگئ ہو جس سے تجدید نکاح ضروری ہوجاتا ہے، اس شک میں کیا تجدید نکاح کرنے میں کوئ قباحت ہے؟. اور اگر تجدید نکاح کیا جاسکتا ہے تو اسکا طریقہ
 کار بتائیں. اس ضمن میں ایک بات قابل عرض یہ ہیکہ  شوہر  بیوی سے صحبت کی قدرت کھو بیٹھا ہے اور عورت میں دخول کی قدرت نہیں رکھتا. کیا تجدید نکاح کے بعد ہمبستری لازم ہے جبکہ حالت اپر ذکر کی جاچکی ہے. جزاکم الله خیرا
asked Mar 19, 2021 in نکاح و شادی by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1383/42-799

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ محض شک کی وجہ سے تجدید نکاح کرنا وسوسہ کو جنم دینا ہے، اس لئے تجدید نکاح کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اور اگر تجدید کرلی تو کوئی قباحت بھی نہیں ہے ، اور تجدید کے بعد ہمبستری لازم نہیں ہے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 23, 2021 by Darul Ifta
...