125 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته
لڑکے نے نکاح کیا تھا دس ہزار مہر  معجل پر. کچھ  سال بعد لڑکی نے خلع مانگا تو گواہوں کے سامنے لڑکی نے کاغذ پر لکھا کے میں شوہر سے خلع اور علاحددگی لے رہی  ہوں اور شوہر نے لکھا کے میں طلائق بائن دے رہا ہوں اور مہر دس ہزار اس وقت ادا کیا اور گواہ اور لڑکے اور لڑکی نے کاغذ پر دستخط کئے. کیا اس طرح علاحدگی واقع ہوگئی؟. کیا اس شکل میں رجوع کی گنجائش باقی رہتی ہے؟ جزاکم الله خیرا
asked Mar 23, 2021 in طلاق و تفریق by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1392/42-812

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔   بشرط صحت سوال  صورت مسئولہ میں شرعا ایک طلاق بائن واقع ہوگئی، اب  اگر میاں بیوی ایک ساتھ رہنا چاہیں تو نکاح جدید کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔ البتہ خیال رہے کہ مذکورہ صورت میں صرف ایک طلاق واقع ہوئی ہے۔ اب آئندہ شوہر دو طلاق کا مالک ہے۔ اس لئے آئندہ  دونوں بہت احتیاط سے رہیں اور آپسی صلح صفائی سے معاملہ کو سُلجھانے کی کوشش کریں اور شوہرنتائج پر خوب غور کرنے کے بعد جب کسی طرح نباہ کی شکل نہ بنے تب  ہی طلاق کا حق استعمال کرے۔

(قوله: والخلع من الكنايات قوله: فيعتبر فيه ما يعتبر فيها) ويقع به تطليقة بائنة إلا إن نوى ثلاثا فتكون ثلاثا، وإن نوى ثنتين كانت واحدة بائنة كما في الحاكم (قوله: من قرائن الطلاق) كمذاكرة الطلاق وسؤالها له (شامی، فائدۃ فی شرط قبول الخلع 3/444)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 30, 2021 by Darul Ifta
...