129 views
السلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکتہ مفتی صاحب امید ہے کہ آپ بخیریت ہوں گے۔ بندہ کو یہ تذبذب ہے کہ کیا یہ کہنا درست ہے سیاست امیر معاویہ رضی اللہ عنہ زندہ باد۔؟ اس متعلق ہمارے اکابرین و مشائخ کا کیا موقف ہے۔؟ براۓ مہربانی
منتظر تفصیلاً جواب مرحمت فرمائیں شکریہ
asked Mar 24, 2021 in متفرقات by Muhammad Tayyab 786

1 Answer

Ref. No. 1397/42-814

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ سیاست امیر معاویہ رضی اللہ عنہ زندہ باد سے آپ کی مراد کیا ہے؟ اس کی وضاحت کریں، ہمارے اکابر اور مشائخ کا موقف حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ ہے کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کی مقدس جماعت میں شامل ہیں اور آپ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ کے معتمد صحابہ میں سے تھے آپ کا شمار کاتبین وحی میں ہوتا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کے لئے ہدایت کی دعاء فرمائی ہے، حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ اہل سنت والجماعت کی نظر میں مؤمن اور قابل احترام ہیں ان کی شان میں کسی بھی قسم کی گستاخی ہرگز جائز نہیں ہے۔۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 30, 2021 by Darul Ifta
...