113 views
پہلی صف میں اگر جگہ خالی ہو اور لوگوں نے دوسری صفیں بنالی ہوں تو کیا ان کے آگے سے جاکر پہلی صف میں کھڑے ہوں گے۔ کوئی گناہ تو نہیں ہوگا۔ کیا یہ مناسب ہے
asked Mar 26, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1401/42-819

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صفوں کی درستگی اور خلل کو پُر کرنے کی احادیث میں  بہت تاکید آئی ہے۔ اس لئے اگر آگے کی صف میں جگہ ہو تو دوسرے نمازیوں کے آگے سے گزرکر وہاں تک پہونچنا درست ہے، اس میں کوئی گناہ نہیں۔ اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف بنانا مکروہ ہے۔ اس کا خیال رکھنا چاہئے۔

فلو صلى في نفس طريق العامة لم تكن صلاته محترمة كمن صلى خلف فرجة الصف فلا يمنعون من المرور لتعديه فليتأمل (شامی، فروع مشی المصلی مستقبل القبلۃ 1/635)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 30, 2021 by Darul Ifta
...