108 views
السلام علیکم و رحمة الله و بركاته، ایک شخص نے خواب میں دیکھا کے ایک دوسرے شخص کیطرف اشارہ کرکے
 کوئ کہہ رہا ہے "ھو اہل التقوی و اہل المغفرة". اسطرح کے خواب کی کیا تعبیر ہوسکتی ہے جبکہ یہ ايت پاک الله رب العزة کے بارے میں ہے.
asked Mar 27, 2021 in متفرقات by Mohammed

1 Answer

Ref. No. 1403/42-815

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔جس کی جانب اشارہ کیا اگر وہ پہچان کا آدمی ہے تو ممکن ہے کہ وہ کسی معاملے میں ماخوذ ہو ، اور اس پربے بنیاد الزامات عائد ہوں، مگروہ شخص جلدہی ان تمام الزامات سے بری ہوجائےگا۔ نیز خواب دیکھنے والا ممکن کہ کسی معاملے میں بطور گواہ مطلوب ہو۔ اور وہ گواہی دے تو اس کی گواہی قابل قبول ہوگی۔ ان شاء اللہ

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Mar 30, 2021 by Darul Ifta
...