153 views
بہت سورہ فاتحہ میں 'للہ' کےکھڑا زبر کو اور 'عٰلمین کے کھڑا زبر کو چھوٹی مد اور بڑی مد کے برابر کھینچنا کیسا ہے اور اسی طرح مٰلک ' 'ایاک اور 'یوم الدین' کے 'یو' کو کھینچ کر م الدین پڑھنا کیسا ہے۔ 2۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ کو 'سلام علیکم ورحمۃ اللہ پڑھنا کیسا ہے، امام  صاحب کو ان باتوں کی جانب اشارہ کیا پھربھی باز نہیں آتے۔ کیا کریں۔  ؟
asked Apr 2, 2021 in قرآن کریم اور تفسیر by asifali

1 Answer

Ref. No. 1436/42-857

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔'للہ'، 'عٰلمین '، 'ملک'، 'ایاک'، کے کھڑا زبر کو ایک الف کے برابر کھینچنا چاہئے جو مد اصلی کی مقدار ہے، اس سے زیادہ کھینچنا مکروہ ہے۔  اور 'یوم' کے اندر لین ہے جسکی مقدار بھی ایک الف کے برابر ہے ، اس سے زیادہ کھینچنا درست نہیں ہے۔ 2 السلام علیکم کو الف لام کے ساتھ کہنا سنت ہے اور بغیر الف لام کے سلام علیکم کہنا خلاف سنت ہے، البتہ نماز ان تمام صورتوں میں درست ہوجاتی ہے۔

قال في البحر: وهو على وجه الأكمل أن يقول: السلام عليكم ورحمة الله مرتين، فإن قال السلام عليكم أو السلام أو سلام عليكم أو عليكم السلام أجزأه وكان تاركا للسنة، (شامی1/526، فروع قرا بالفارسیۃ) فإن نقص فقال: السلام عليكم أو سلام عليكم أساء بتركه السنة وصح فرضه (حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی، فصل فی بیان سننھا 1/274)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 1, 2021 by Darul Ifta
...