118 views
ہمارے یہاں مساجد میں یہ رواج ہورہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں مسجد کی اصل تراویح کے علاوہ مسجد کی چھت وغیرہ پر دس دن کا قرآن تراويح میں سنایا جاتا ہے اس کے بعد جب قرآن دس روز میں مکمل ہوجاتا ہے تو پھر وہی لوگ اسی جگہ الم تر سے تراویح کرتے ہیں اور مسجد کی جو اصل تراویح ہوتی ہے اس میں شریک نہیں ہوتے ہیں.. تو کیا یہ عمل درست ہے؟ مسجد کے اوپری حصے میں دوسرا قرآن سنانا اور مکمل ہونے کے بعد الم تر سے تراویح پڑھنا یہ عمل درست ہے یا نہیں؟؟ صحیح رہنمائی فرمائیں
asked May 28, 2021 in روزہ و رمضان by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1433/42-861

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ایک مسجد میں تراویح کی دو جماعت  کی گنجائش ہے، تاہم اس کا خیال رکھا جائے کہ آوازیں نہ ٹکرائیں اور کسی کو دوسرے سے خلل نہ ہو۔ قرآن مکمل ہونے کے بعدبہتر یہ ہے کہ  دوسری جماعت والے پہلی جماعت میں شامل ہوجائیں اور دوسری جماعت بند کردی جائے۔  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 1, 2021 by Darul Ifta
...