82 views
‎ کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ھے کہ ہماری مسجد میں الحمد للہ بجلی میٹر لگا ہوا ھے وہ بجلی میٹر دو کلو واٹ کاھے اب ہم مسجد میں ایسی  لگانا چاھتے ہیں جس کے لے قانونی طور پر چار کلو واٹ میٹر ضروری ھے تو معلوم یہ کرنا ھے کہ ہم اے سی دو کلو  واٹ کے میٹر پر چلاسکتے ہیں جبکہ اس کا بل پورا اد کیا جائے گا؟
asked May 28, 2021 in مساجد و مدارس by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1434/42-855

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں بسا اوقات پشیمانی ہوتی ہے۔ اس لئے مسجد والوں کو ایسا اقدام نہیں کرنا چاہئے۔  اگر اے سی چلانا ہو تو اس کے لئے جو ضوابط ہیں ان کی مکمل پاسداری کی جائے ورنہ  اے سی نہ لگایا جائے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 1, 2021 by Darul Ifta
...