262 views
کیافرماتے ہیں مفتیان  عظام مندرجہ ذیل مسلہ  کے سلسلہ میں
مسلہر یہ ہے کہ عورتوں کے لئے تو شرعا عطروغیرہ لگاکر باہر نکلنا درست نہیں ہے۔لیکن اگر عورت کی ذاتی  عطر کی دوکان ہو یا وہ عطر کی دوکان پر کسی بھی ڈیوٹی کو انجام دیتی ہو تو ظاہر ہےکہ ان دونوں صورتوں میں جب وہ دوکان سے باہر نکل کر آتی ہے تو اس کی جسم سے عطر وغیرہ کی مہک آتی ہے تو اب اس عورت کے لئے شرعا کیا حکم  ہے؟مرغوب نیاز
asked Jun 5, 2015 in زیب و زینت و حجاب by Margub niyaz
edited Jun 6, 2015 by Darul Ifta

1 Answer

 

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ ضرورت کی وجہ سے پردہ کے اہتمام کے ساتھ تجارت کی گنجائش ہے۔ اور جو خوشبو خود ہی آجائے اس پر بھی وہ مستحق مواخذہ نہیں ہے۔ فتنہ اور اس کے اسباب سے حفاظت ضروری ہے۔ واللہ تعالی اعلم

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 6, 2015 by Darul Ifta
...