100 views
اسلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ. امید ہے سب خیریت سے ہونگے. انشا ء اللہ. مجھے اللہ نے بیٹا عطا کیا ہے.      
 میں اس کا نام ,,عا رشُ ,, یا  ,,محمد عارش,,  رکھنا چاہتا ہوں.جوکہ مجھے بہت ذیادہ پسند بھی ہے . عارش کی معنی بھی بتادیجے. اور نام میں رکھ سکتا ہوں یا نہیں. راہنمائی فرمائیں. وسلام
asked May 31, 2021 in اسلامی عقائد by Noor Aslam khan

1 Answer

Ref. No. 1428/42-866

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔عارش“ کے معنی ہیں: جانوروں کا باڑا بنانے والا، ٹٹی (چھپر وغیرہ) بنانے والا، حیران۔ (القاموس الوحید )۔ عارش نام رکھنے کی گنجائش ہے تاہم یہ  بہت مناسب نام نہیں ہے، اس لئے کوئی دوسرا نام تجویز کرلیں تو اچھاہے۔ اچھے ناموں کا بچوں پر اثر ہوتا ہے اس لئے اچھے معنی والا نام ہی تجویز کرنا چاہئے۔  عبداللہ، عبدالرحمن، حسّان ، حذیفہ، خالد، طلحہ، سلمان، معاویہ، جعفر، بلال، عمار، حسن ، حسین وغیرہ ناموں میں سے بھی  کوئی نام تجویز کرسکتے ہیں۔  عن ابن عمر قال قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ان احب اسمائکم الیٰ اللّٰہ عبداللّٰہ وعبد الرحمن۔(مسلم شریف ،ج۲؍ص۲۰۶)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 14, 2021 by Darul Ifta
...