83 views
میری بیوی نے خواب دیکھا ہے کہ اس کے مائکے کے پرانے مٹی کے مکان کی باہر اور اندر کی دونوں دیواروں میں دو بہت بڑے بڑے سوراخ ہیں جن میں بہت زیادہ سانپ ہیں میری بیوی اپنے گھر والوں سےکہہ رہی ہے اب ہم کیسے رہیں گے گھر کے کسی فرد نے کہا کہ ان سوراخوں کے اندر پیالے میں دوا ڈال کر رکھ دو سب مر جائیں گے میری بیوی نے ایسا ہی کیا پھر اس کی نیند کھل گئی سانپ مرے یا نہیں اس نے نہیں دیکھا۔
اس نے یہ بھی بتایا کہ سانپ گھر کے سبھی افراد کو چھوڑ کر اسی کے پیچھے پڑے ہیں
asked Jun 3, 2021 in اسلامی عقائد by عبداللہ نور اعظمی

1 Answer

Ref. No. 1451/42-937

الجواب وباللہ التوفیق:

بسم اللہ الرحمن ا لرحیم:۔خواب میں سانپ کو دیکھنا عاطور پر دشمنی کی علامت ہوتی ہے سانپ دیکھنے والے کا کوئی دشمن ہے جو نقصان پہونچانا چاہتا ہے،لیکن آپ کی بیوی کو خواب میں سانپ نے کوئی نقصان نہیں پہونچایا، اس سے اشارہ اس جانب ہے کہ دشمن کا آپ کی بیوی پر غلبہ نہیں ہوگا،آئندہ جب کبھی براخواب دیکھیں تو "اعوذ باللہ من شرھا" یا "اعوذ باللہ من الشیطان الر جیم" پڑھ لیا کریں،نیز بڑوں سے منقول ہے کہ ایسے موقع پر صدقات وغیرہ بھی کردئیے جائیں تو بہتر ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 4, 2021 by Darul Ifta
...