72 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دس یا بارہ سال بچی کو باپ اپنے ساتھ اپنے کسی عزیز کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لئے قبرستان لے جاسکتا ہے؟؟
asked Jun 6, 2021 in احکام میت / وراثت و وصیت by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1440/42-901

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس عمر کی بچی کو قبرستان لے جانے میں کسی مفسدہ کا اندیشہ نہیں ہے، اس لئے اس میں کوئی حرج نہیں۔ جوان عورتیں بہت سارے خرافات میں لگ جاتی ہیں اور صبروتحمل ان میں کم ہوتاہے اس لئے ان کو منع کیاجاتاہے۔

وإن کان للاعتبار والترحم من غیر بکاء والتبرک بزیارة قبور الصالحین فلا بأس إذا کن عجائز (شامي زکریا: ۳/۱۵۱)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 24, 2021 by Darul Ifta
...