197 views
السلام علیکم
کیافرماتےھیں مفتیان عظام اس مسلہ کے بارے میں
مسلہ-یہ ہے فاطمہ کا انتقال ہوگیا اب 1-زوج 2-ام 3-بنت۔ بنت 4اخت  زدہ  ھیں تو مذکورہ صورت میں اخت کو کیا حصہ ملے گا
asked Jun 7, 2015 in احکام میت / وراثت و وصیت by Margub niyaz

1 Answer

Ref. No. 147/1210 Alif

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ صورت مسئلہ میں شرعی ضابطہ کے مطابق اخت عصبہ ہے، اور ذوی الفروض کو حصہ دینے کے بعد اگر کچھ بچے گا تو وہ اخت (عصبہ)  کو ملے گا۔ صورت مذکورہ میں ترکہ مکمل تقسیم ہوگیا ، کچھ بچا نہیں اس لئے اخت کو یہاں کچھ نہیں ملے گا۔ تخریج حسب ذیل  ہے۔

مسئلہ ۱۲  ؀ ۱۳

زوج–ام –بنت –بنت –اخت

۳–۲–۴–۴–عصبہ

 

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 14, 2015 by Darul Ifta
...