65 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض لوگوں کا. مکمل کاروبار حرام کا ہوتا ہے اور دوسرا آدمی ان سے رشتہ جوڑ لیتا مگر بعد کو خبر ہوتی ہے کمائی حرام ہے تو وہ جو انہوں نے سامان دیا یا پیسے دئے وہ حلال ہو جائں گے یا حرام ہی رہیں گے
یا آئندہ اگر کچھ دیں گے تو لینا درست ہے یا نہیں؟؟
asked Jun 25, 2021 in نکاح و شادی by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1475/42-914

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ جن لوگوں کا سارا کاروبار اورآمدنی حرام کی ہو ان سے لیا ہوا ہدیہ وغیرہ سامان واپس کردینا چاہئے۔اور اگر وہ سامان اب موجود نہیں ہے بلکہ ختم ہوگیا اور استعمال کرلیا اگر وہ شخص صاحب وسعت ہے تو مال  کا عوض لوٹانا بہتر ہے، تاہم آئندہ ان سے کوئی چیز بالکل نہ لے۔ اور جو کچھ نادانی میں ہوگیا اس پر استغفار کرے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 29, 2021 by Darul Ifta
...