87 views
راشد اور ہندہ سے ایک لڑکی فاطمہ ہوئی، راشد نے ہندہ کو طلاق دیدی پھر اس نے زینب سے نکاح کیا اور زینب کے پہلے شوہرخالد سے دو لڑکے اور ایک لڑکی ہے۔ ان دو لڑکوں میں سے ایک کا نکاح راشد کی پہلی بیوی کی بیٹی یعنی فاطمہ سے کرنا کیسا ہے۔ اور دونوں کی اولاد آپس میں محرم ہی یا غیر محرم، پردہ ہوگا یا نہیں۔
سید کلیم، امریکہ
asked Jun 27, 2021 in نکاح و شادی by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1477/42-925

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ بشرط صحت سوال مذکورہ صورت میں دونوں کے ماں باپ الگ الگ ہیں، اس لئے اولاد میں  کوئی وجہ حرمت نہیں پائی جارہی ہے، اس لئے اولاد کا آپس میں پردہ کرنا لازم ہے اورمحرمات میں نہ ہونے کی وجہ سے  آپس میں نکاح  درست ہے، لہذا  ایک بیٹے کا نکاح فاطمہ سے کرناجائزہے۔  

وأما بنت زوجة أبیہ أو ابنہ فحلال(الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (رد المحتار) 4/ 105،ط: زکریا،دیوبند، فصل فی المحرمات)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 29, 2021 by Darul Ifta
...