78 views
ایک آدمی کو نوکری کرنے سے پہلے نوکری کی شرائط پر کمپیوٹر پر ✔ والے نشان پر کلک کرنا تھا آدمی کو 50 سے زائد شرائط پر مشتمل شرائط نامے کے آخر پر ✔ کا نشان کلک کرنا تھا آدمی نے کوئی بھی شرط پڑھی نہیں اور آخر پر ✔ کا نشان لگا دیا جبکہ شرائط میں یہ لکھا تھا کہ وہ نوکری حاصل کرنے کے لئے اپنی زوجہ کو طلاق دیتا ہے اور وہ اب جب تک یہ نوکری ہے مزید شادی بھی نہ کر سکے گا
کیا بغیر پڑھے شرائط نامے پر جس میں نوکری حاصل کرنے کے لئے بیوی کو طلاق کی شرط بھی لگائی گئی تھی ✔ کا نشان لگانے سے طلاق واقع ہو جائے گی.
asked Jun 27, 2021 in طلاق و تفریق by حسان

1 Answer

Ref. No. 1479/42-926

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ شرائط نامہ پڑھے بغیر، اس پر محض  دستخط کرنے سے طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ اگر اس نے شرائط پڑھے تھے یا اس کو معلوم تھا کہ اس میں طلاق دینے کی بات لکھی ہے اور پھر اس نے دستخط کئے تو اس سےوجود شرط پر طلاق واقع ہوجائے گی۔ 

كتب الطلاق، وإن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقا، ولو على نحو الماء فلا مطلقا. ولو كتب على وجه الرسالة والخطاب، كأن يكتب يا فلانة: إذا أتاك كتابي هذا فأنت طالق طلقت بوصول الكتاب جوهرة. (شامی، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ 3/246)  وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه (شامی باب صریح الطلاق 3/247) قال للكاتب اكتب إني إذا خرجت من المصر بلا إذنها فهي طالق واحدة فلم تتفق الكتابة وتحقق الشرط وقع وأصله أن الأمر بكتابة الإقرار إقرار كتب أم لا اهـ. (البحر، باب الفاظ الطلاق 3/272)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 29, 2021 by Darul Ifta
...