73 views
ایک آدمی کو اس کی بیوی کی طرف سے کمپیوٹر پر میسیج آیا جو کہ ایک سوال نامہ تھا جواب میں درست والے نشان کا کلک کرنا تھا
سوال آیا کہ کیا تم اپنی بیوی راشدہ کو تین طلاق دیتے ہو آدمی نے✔ کے اس طرح والے نشان کا بٹن دبایا کیا اس آدمی کی طلاق واقعہ ہوگی جیسے ہی✔ والا نشان کا بٹن پر کلک کیا سوال نامہ بھی بند ہوگیا.
asked Jun 27, 2021 in طلاق و تفریق by نجم

1 Answer

Ref. No. 1478/42-923

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تحریر پڑھنے کے بعد صحیح نشان پر کلک کرنا اس تحریر سے اتفاق کی دلیل ہے اور اس نشان پر کلک کرنا  زبان سے لفظ ہاں  کہنے کے مترادف ہے۔  اس لئے صحیح کے نشان والا بٹن دبانے سے تحریر شدہ تینوں طلاقیں شرعا واقع ہوگئیں۔  لہذا  میاں بیوی دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے، اب نہ دورانِ عدت رجعت  جائز ہے، اور نہ ہی تجدیدِ نکاح کی ،اور عورت عدت گزار کر دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہے ۔

كتب الطلاق، وإن مستبينا على نحو لوح وقع إن نوى، وقيل مطلقا، ولو على نحو الماء فلا مطلقا. ولو كتب على وجه الرسالة والخطاب، كأن يكتب يا فلانة: إذا أتاك كتابي هذا فأنت طالق طلقت بوصول الكتاب جوهرة. (شامی، مطلب فی الطلاق بالکتابۃ 3/246)  وكذا كل كتاب لم يكتبه بخطه ولم يمله بنفسه لا يقع الطلاق ما لم يقر أنه كتابه (شامی باب صریح الطلاق 3/247) قال للكاتب اكتب إني إذا خرجت من المصر بلا إذنها فهي طالق واحدة فلم تتفق الكتابة وتحقق الشرط وقع وأصله أن الأمر بكتابة الإقرار إقرار كتب أم لا اهـ. (البحر، باب الفاظ الطلاق 3/272)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jun 29, 2021 by Darul Ifta
...