81 views
لفظ متعلقہ اور لفظ مطلقہ کو ایک ہی طرح لوگ عمومی طور پر جلدی میں پڑھ جاتے ہیں متعلقہ کا مطلب وابستہ جبکہ مطلقہ کاطلب طلاق دینے والا ہے یا طلاق یافتہ کو کہتے ہیں ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا مطلقہ آفیسر کون ہے میں نے جلدی میں کہا مطلقہ آفیسر میں ہوں.
میں دراصل متعلقہ درست طریقے سے کہنا چاہتا تھا پر منہ سے مطلقہ یعنی لفظ میں مطلقہ.آفیسر ہوں نکل گیا کیا میری بیوی کو اس طرح طلاق تو نہ ہوگی.
asked Jun 29, 2021 in طلاق و تفریق by حسان

1 Answer

Ref. No. 1484/42-949

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اس طرح غلطی سے  زبان پرمطلقہ کا لفظ جاری ہونےسے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔  طلاق کے لئے بیوی کی جانب نسبت  ضروری ہے جبکہ مذکورہ جملہ اور اس کا پس منظر بالکل مختلف ہے۔ آپ کی نیت اپنی بیوی کو طلاق  دینے کی نہیں تھی۔ اس لئے صورت بالا میں کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔

قال لها: إن خرجت يقع الطلاق فخرجت لم يقع الطلاق لتركه الإضافة لها كذا في القنية في باب فيما يكون تعليقا أو تنجيزا. (الھندیۃ الفصل الثالث فی تعلیق الطلاق بکلمۃ ان 1/439) "لا يقع من غير إضافة إليها". ( شامی، كتاب الطلاق، باب الصريح، 3/273)

(قَوْلُهُ: لِتَرْكِهِ الْإِضَافَةَ) أَيْ الْمَعْنَوِيَّةَ، فَإِنَّهَا الشَّرْطُ، وَالْخِطَابُ مِنْ الْإِضَافَةِ الْمَعْنَوِيَّةِ، وَكَذَا الْإِشَارَةُ نَحْوُ هَذِهِ طَالِقٌ، وَكَذَا نَحْوُ امْرَأَتِي طَالِقٌ، وَزَيْنَبُ طَالِقٌ". (شامی، كتاب الطلاق، باب الصريح، 3/248)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 7, 2021 by Darul Ifta
...