85 views
نمازی نے حالت نماز میں چھینک آنے پر الحمدللہ کہہ دیا جبکہ ایسا کرنا سہو سے ہوا ہے۔ کیا اس کی نماز درست ہوگی۔ نیز اگر کسی چھینکنے والے کا والے نے الحمد للہ کہا اور اس سے بلااختیار یرحمک اللہ کہہ دیا تو کیا حکم ہے، نماز میں کوئی فرق تو نہیں آئے گا؟
asked Jun 30, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1

1 Answer

Ref. No. 1487/42-944

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔نمازی کو چھینکنے پر  الحمد للہ یا کسی کو  یرحمک اللہ نہیں کہنا چاہئے بلکہ خاموش رہنا چاہئے۔تاہم  اگر چھینکے والے نے الحمدللہ کہہ دیایا اپنے لئے یرحمک اللہ کہہ دیا  تو اس سے نماز میں کوئی فرق نہیں آئے گا ۔ لیکن اگر کسی نے جواب میں یرحمک اللہ کہا تو جواب دینے والے کی نماز فاسد ہوجائے گی۔  اسی طرح کسی نے یرحمک اللہ کہنے پر آمین کہہ دیا تو اس کی نماز بھی فاسد ہوجائے گی۔

رجل عطس فقال المصلي: يرحمك الله تفسد صلاته. كذا في المحيطين ولو قال العاطس يرحمك الله وخاطب نفسه لا يضره. كذا في الخلاصة۔ ولو عطس في الصلاة فقال: آخر يرحمك الله فقال المصلي: آمين تفسد. كذا في منية المصلي وهكذا في المحيط. ولو عطس فقال له المصلي الحمد لله لا تفسد؛ لأنه ليس بجواب وإن أراد به جوابه أو استفهامه فالصحيح أنها تفسد هكذا في التمرتاشي ولو قال العاطس لا تفسد صلاته وينبغي أن يقول في نفسه والأحسن هو السكوت. كذا في الخلاصة فإن لم يحمد فهل يحمد إذا فرغ؟ فالصحيح أنه يحمد فإن كان مقتديا لا يحمد سرا ولا علنا في قولهم. كذا في التمرتاشي. رجلان يصليان فعطس أحدهما فقال رجل خارج الصلاة: يرحمك الله فقالا جميعا: آمين تفسد صلاة العاطس ولا تفسد صلاة الآخر لأنه لم يدع له. (الھندیۃ، الفصل الاول فیما یفسدھا 1/98) ج1 ص157 زکریا)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 7, 2021 by Darul Ifta
...