85 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم المقام قابل احترام جناب مفتی صاحب دامت برکاتہم
مسئلہ ذیل کا جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
(1)کیا کوئی مومن شخص آسمان کی بجلی کی کڑک سے ہلاک ہو جائےتو اخروی  اعتبار سے شہید کا درجہ ملے گا
حوالہ کے ساتھ جواب مطلوب ہے

(2)میں الحمدللہ مظاہر علوم سے فارغ شدہ عالم ہوں مجھے آسمان کی بجلی سے بہت ہی ڈر لگتا ہے اور اس وقت بات چیت کرنا بھی پسند نہیں کرتا  اور اس وقت  سورہ رعد کی آیت
 سبحان اللہ الذي يسبح الرعد بحمده والملائكه من خيفته

اللهم لا تقتلنا بغضبك ولا تهلكنا بعذابك وعافنا قبل ذلك

اسی طرح استغفار دعا درود وغیرہ پڑھتا رہتا ہوں پھر بھی دل سے ڈر نہیں جاتا تو مجھے یہ ڈرنا کیا ایمان کے منافی ہے اور مشورہ طلب یہ ہے کہ مجھے اس وقت کیا عمل کرنا چاہیے تاکہ دل سے ڈر جاتا رہے

المستفتی : فیض الحسن بیربھومی مغربی بنگال
asked Jun 30, 2021 in اسلامی عقائد by فیض الحسن

1 Answer

Ref. No. 1483/42-946

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔1۔ آسمانی بجلی سے ہلاک ہونے والے شخص پر بھی شہید کا اطلاق ہوگا اور اخروی اعتبار سے اس کو شہید کہاجائے گا۔

لو مات حتف أنفه أو بترد أو حرق أو غرق أو هدم لم يكن شهيدا في حكم الدنيا، وإن كان شهيدا في الآخرة )شامی، باب الشھید 2/248)

فالحاصل أنه إذا وجب بقتله القصاص وإن سقط لعارض أو لم يجب بقتله شيء أصلا فهو شهيد كما علمته. أما إذا وجب به المال ابتداء فلا؛ وذلك بأن كان قتله شبه العمد كضرب بعصا، أو خطإ كرمي غرض فأصابه أو ما جرى مجراه كسقوط نائم عليه، وكذا إذا وجب به القسامة لوجوب المال بنفس القتل شرعا.( شامی، باب الشھید 2/249)

ومن قتل مدافعا عن نفسه أو ماله أو عن المسلمين أو أهل الذمة بأي آلة قتل بحديد أو حجر أو خشب فهو شهيد، كذا في محيط السرخسي. ولو كان المسلمون في سفينة فرماهم العدو بالنار فاحترقوا من ذلك وتعدى إلى سفينة أخرى فيها المسلمون فاحترقوا كلهم شهداء، كذا في الخلاصة (الھندیۃ الفصل السابع فی الشہید 1/168)

2۔یہ فطری خوف ہے یہ ایمان کے منافی نہیں ہے۔ مذکورہ وظائف کے علاوہ  "الذین آمنوا وتطمئن قلوبھم بذکر اللہ ، الا بذکر اللہ تطمئن القلوب" اور  "یا قوی قونی و قلبی"  بھی کثرت سے سینے پر ہاتھ رکھ کر پڑھا کریں،یہ ہمارے بڑوں کا مجرب وظیفہ ہے، ان شاء اللہ اس سے گھبراہٹ میں افاقہ ہوگا اور  کمی آئے گی۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 7, 2021 by Darul Ifta
...