78 views
اے سی(ائیرکنڈیشنر) کے پائپ سے نکلنے والاوہ پانی جسے ہم عام طورپرپھینک دیتے ہیں،میں آپ سے اس کے متعلق پوچھناہے کہ کیااس پانی سے وُضواورغُسل جائزہے ؟
asked Jul 1, 2021 in طہارت / وضو و غسل by shahbaz alam

1 Answer

Ref. No. 1489/42-953

وباللہ التوفیق:۔ اے سی سے نکلنے والا پانی پاک ہوتاہے، اس سے وضو وغسل سب جائز ہے۔ البتہ اس بات کی تحقیق کرلی جائے کہ اس سے اعضاء کو کوئی نقصان تو نہیں پہونچتا۔ طبی اعتبار سے اگر مضر ہو تو بچنا چاہئے تاہم وضو و غسل ہوجائے گا۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 10, 2021 by Darul Ifta
...