97 views
اسلام علیکم۔
صریح الفاظ سے جواب بتا دو مجھکو۔
(بالدلیل ہونا بہترین ہوئی)

کیا (رسومات و بدعت کی بنا پر) شادی میں براتی جانا حرام ہے؟
asked Jul 4, 2021 in نکاح و شادی by طفیل
edited Jul 4, 2021

1 Answer

Ref. No. 1492/42-957

الجواب وباللہ التوفیق:۔  شرعا بارات کی کوئی اصل نہیں، اور سنت سے اس کا ثبوت نہیں ملتا ہے، اس میں نام و نمود اور اسراف ہے جو شریعت میں قابل مذمت اور ناپسندیدہ ہے، لہذا اس سے پرہیز کرنا چاہئے، اور جو بارات نام و نمود اور اسراف سے خالی ہو تو جس تعداد کو لڑکی والے برضاء و رغبت بلا کسی معاشرتی دباؤ کے صرف اپنی وسعت کے مطابق بلائیں تو اس تعداد کو لیجانا اور اس میں جانا و کھانا مباح ہے، یہ دعوت نہ سنت ہے نہ واجب اور نہ حرام ہی ہے، محض مباح ہے۔ (ماخوذ از کفایت المفتی 7/471، باب العرس والولیمۃ، مکتبہ فاروقیہ کراچی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 10, 2021 by Darul Ifta
...