106 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بعض لوگ بقر عید کے موقع پر جانور لاتے ہیں بیچنے کی نیت سے پھر بیچنے کا ایک ریٹ متعین کر دیتے ہیں مثلاً بیس ہزار میں خرید لایا تھا اور پچیس ہزار فروخت کے ریٹ متعین کردیئے اب اس نے کسی کو بیچانہیں بلکہ سب حصہ داروں کو اس میں شامل کرلیا پچیس ہزار ریٹ بتلاکر. تو آیا اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں؟
asked Jul 9, 2021 in ذبیحہ / قربانی و عقیقہ by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1497/42-968

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔سب حصہ داروں کو ریٹ بتاکر بیچنا درست ہے۔ اور اس میں فائدہ  حاصل کرنا بھی درست ہے۔ خریدنے کے بعد جانور اس کی ملکیت ہے وہ نفع حاصل کرسکتا ہے، خریدنے والوں کو یہ بتانا ضروری نہیں ہے کہ وہ کتنا نفع لے رہا ہے۔ البتہ اس سلسلہ میں جھوٹ بولنے سے گریز کرے، اور یہ نہ کہے کہ میں نے اتنے میں خریدا ہے بلکہ کہے کہ اتنے میں بیچ رہاہوں ۔

الثمن المسي ھو الثمن الذي یسمیہ و یعنیہ العاقدان وقت البیع بالتراضي سواء کان مطابقاً لقیمتہ الحقیقیة أو ناقصاً عنہا أو زائداً علیہا (شرح المجلة رستم، ط: اتحاد ۱/۷۳) المرابحة بیع بمثل الثمن الأول وزیادة ربح  - - -  والکل جائز  - - -  ولو باع شيئا مرابحة إن كان الثمن مثليا كالمكيل والموزون جاز البيع إذا كان الربح معلوما سواء كان الربح من جنس الثمن الأول أم لم يكن  - - - ومن اشترى شيئا وأغلى في ثمنه فباعه مرابحة على ذلك جاز وقال أبو يوسف - رحمه الله تعالى - إذا زاد زيادة لا يتغابن الناس فيها فإني لا أحب أن يبيعه مرابحة حتى يبين.- - -  ويجوز أن يضم إلى رأس المال أجر القصار والصبغ والطراز والفتل والحمل وسوق الغنم والأصل أن عرف التجار معتبر في بيع المرابحة (ھندیة، الباب الرابع عشر فی المرابحۃ والتولیۃ 3/161)

ورجح في البحر الإطلاق وضابطه كل ما يزيد في المبيع أو في قيمته يضم درر واعتمد العيني وغيره عادة التجار بالضم (ويقول قام علي بكذا ولا يقول اشتريته) لأنه كذب (شامی، باب المرابحۃ والتولیۃ 5/136) إذ القيمة تختلف باختلاف المكان (ويقول قام علي بكذا ولم يقل اشتريته بكذا) كي لا يكون كاذبا (فتح القدیر، باب المرابحۃ والتولیۃ 6/498)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Jul 15, 2021 by Darul Ifta
...