Ref. No. 1527/43-1032
الجواب وباللہ التوفیق
بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نماز شروع کرنے سے قبل نیت کرنا شرائط نماز میں سے ہے۔ اس لئے تشہد پڑھنے کے بعد صرف ایک رکعت وتر کی نیت سے ملانے سے وتر کی تین رکعتیں شمار نہیں ہونگی۔ اگر تشہد پڑھ کر وتر کی نیت کرکے کھڑا ہوا، اور تکبیر تحریمہ کے ساتھ تین رکعت وترکی پڑھی تو یہ وتر کی نماز درست ہوگئی۔ اور جو نماز تہجد پڑھ رہاتھا جس کا واجب سلام نہیں پھیرا، اس کی قضاء کرے۔ آپ کی پیش کردہ صورت میں وتر کی ایک ہی رکعت ہورہی ہے جبکہ وتر کی تین رکعتیں واجب ہیں، اور جو رکعتیں سنت کی نیت سے پڑھی گئیں وہ وتر میں تبدیل نہیں ہوسکتی ہیں۔ اس لئے وتر دوبارہ ادا کریں۔ یہی حکم دو رکعت ، چار رکعت اور چھ رکعت کا بھی ہے۔
قوله: ولاتبطل بنية القطع) وكذا بنية الانتقال إلى غيرها ط (قوله: ما لم يكبر بنية مغايرة) بأن يكبر ناوياً النفل بعد شروع الفرض وعكسه، أو الفائتة بعد الوقتية وعكسه، أو الاقتداء بعد الانفراد وعكسه. وأما إذا كبر بنية موافقة كأن نوى الظهر بعد ركعة الظهر من غير تلفظ بالنية فإن النية الأولى لاتبطل ويبني عليها. ولو بنى على الثانية فسدت الصلاة ط (قوله: الصوم) ونحوه الاعتكاف، ولكن الأولى عدم الاشتغال بغير ما هو فيه ( شامی 1/441)
(قوله فيجوز بناء النفل على النفل) تفريع على كون التحريمة شرطا، لكن كونها شرطا يقتضي صحة بناء أي صلاة على تحريمة أي صلاة، كما يجوز بناء أي صلاة على طهارة أي صلاة، وكذا بقية الشروط، لكن منعنا بناء الفرض على غيره، لا لأن التحريمة ركن، بل لأن المطلوب في الفرض تعيينه وتمييزه عن غيره بأخص أوصافه وجميع أفعاله وأن يكون عبادة على حدة، ولو بني على غيره لكان مع ذلك الغير عبادة واحدة كما في بناء النفل على النفل. (شامی، مطلب قد یطلق الفرض علی ما یقابل الرکن 1/442)
واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء
دارالعلوم وقف دیوبند