75 views
کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں
کہ جمعہ کی نماز میں زیادہ لوگ ہونے کی وجہ سے آدھے لوگ مسجدکی مسقف چھت پر نماز پڑھتے ہیں اب وہاں جو مکبر ہوگا وہ کہاں کھڑا ہوگا آیا آگے والے صف میں یا صف سے الگ کھڑا ہو گا
asked Aug 13, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by Hamidqasmi

1 Answer

Ref. No. 1554/43-1083

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  جہاں اس کو امام کی آواز صاف سنائی دے تاکہ وہ تکبیر کہہ سکے اس کا خیال کرتے ہوئے اس کو مناسب جگہ کھڑا ہونا چاہئے۔ البتہ بہتر یہی ہے صف میں ہی کھڑا ہواور تکبیر کہے۔ صف سے الگ کھڑا ہونا اچھا نہیں ہے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 29, 2021 by Darul Ifta
...