79 views
مصنف ابی شیبہ میں حدیث ہے کہ
ابوہانی (حمید بن ہانی) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی عورت کی شرمگاہ پر نظر ڈالی تو اس کیلئے نہ اس عورت کی ماں حلال ہوگی نہ اسکی بیٹی۔ (یعنی اس دیکھنے کی وجہ سے اس عورت کی ماں اور بیٹی سے اس مرد کے لئے نکاح کرنا حرام ہوجائے گا
مصنف ابن ابی شیبة کتاب النکاح، الرجل یقع علی ام امرأتہ، ج:۳، ص: ۳۰۴
کیا یہ حدیث مرسل منقطع ہے جبکہ یہ حدیث دار قطنی بیہقی میں منقول ہے لیکن اس کو علما نے مجہول ضعیف کہا ہے.
asked Aug 17, 2021 in حدیث و سنت by عائشہ

1 Answer

Ref. No. 1544/43-1085

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ عورت کی شرمگاہ پر شہوت سے نظر ڈالنے سے اس عورت کے اصول و فروع مرد کے لئے حرام ہوجاتے ہیں یہ احناف کے نزدیک ہے، احناف نے قیاس کے ساتھ اس سلسلہ میں منقول احادیث و آثار کو بھی پیش نظر رکھا ہے۔ جس حدیث کا آپ نے تذکرہ کیا ہے یہ حدیث اور اس کے علاوہ متعدد آثار اور مرسل روایتیں ہیں، احناف کے یہاں مرسل روایتیں بھی حجت ہیں، بعض روایت اگرچہ مجہول ہے لیکن تعدد طرق سے اس میں قوت پیدا ہوجاتی ہے۔ علامہ ابن ھمام نے اس پر کافی تفصیلی کلام کیا ہے، وہ لکھتے ہیں:

أن الآثار جاءت بالحرمة في المس ونحوه. وقد روي في الغاية السمعانية حديث أم هانئ عنه - صلى الله عليه وسلم - أنه قال «من نظر إلى فرج امرأة بشهوة حرمت عليه أمها وابنتها» وفي الحديث «ملعون من نظر إلى فرج امرأة وابنتها» وعن عمر: أنه جرد جارية ونظر إليها ثم استوهبها منه بعض بنيه فقال: أما إنها لا تحل لك. (فتح القدیر، فصل فی بیان المحرمات 3/224)  

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 31, 2021 by Darul Ifta
...