73 views
کیا نکاح کرنے کے بعد بیوی کا نام تنزیلہ سے بدل کر عائشہ یا کسی بھی صحابیہ کے نام پر رکھنے سے نکاح پر فرق تو نہ پڑے گا نکاح دوبارہ تو نہ کرنا پڑے گا.
asked Aug 17, 2021 in نکاح و شادی by حسان
reshown Aug 24, 2021 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1540/43-1040

الجواب وباللہ التوفیق

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نکاح کے بعدنام تبدیل کرنے سے نکاح پر کوئی فرق نہیں آئے گا، نکاح بدستور باقی ہے اس لئے کہ منکوحہ عورت تو ایک ہی ہے اسی کو تنزیلہ اور اسی کو عائشہ کہاجائے گا۔  

قوله: أي فإنها لو كانت مشاراً إليها وغلط في اسم أبيها أو اسمها لا يضر؛ لأن تعريف الإشارة الحسية أقوى من التسمية، لما في التسمية من الاشتراك لعارض فتلغو التسمية عندها، كما لو قال: اقتديت بزيد هذا، فإذا هو عمرو، فإنه يصح (شامی 3/26)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 24, 2021 by Darul Ifta
...