91 views
السلام علیکم و رحمت اللہ و برکاتہ
امید کہ مزاج عالی اللہ کے فضل و کرم سے بخیر و عافیت ہونگے ۔
موجودہ دور میں جو اوقات نماز کا ایپ صلاتک یا پرییر ٹائم  وغیرہ نام سے موجود ہے اسکا حکم اور اعتبار کیا ہے آیا اس ایپ وغیرہ کے ذریعہ اوقات نماز کا اعتبار کیا جائے یا نہیں ۔
( salatuk & prayer time )
asked Sep 5, 2021 in فقہ by ساقی نیپالی

1 Answer

Ref. No. 1580/43-1112

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ صلاتک ایپ  ہم نے استعمال کیا ہے، اور دائمی کلینڈر سے اس کو چیک کیا توبہت مناسب ایپ لگا۔ اس لئے اس ایپ کو استعمال کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اور اوقات صلوۃ میں اس پر اعتبار کیا جاسکتاہے البتہ اس طرح کے تمام ایپ نیٹ سے مربوط ہوتے ہیں ، اس ایپ کو کھولنے سے پہلے موبائل کا انٹرنیٹ  اور لوکیشن (Location)بھی چیک کرلیں  تاکہ صحیح وقت کی معرفت حاصل ہوسکے۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 9, 2021 by Darul Ifta
...