322 views
Ref. No. 1205

میرے گاوں میں ایک مسجد ہے جس میں جمعہ نہیں ہوتی، کیونکہ گاوں چھوٹا ہے، تو اعتکاف میں بیٹھا شخص کیا دوسری مسجد جہاں جمعہ ہوتی ہے جا سکتا ہے؟ کیا شہر میں ہو تو نکلنا پڑے گا جمعہ کی نماز کے لےد؟
asked Jul 17, 2015 in اعتکاف by Qariarshad

1 Answer

Ref. No. 1267 Alif

الجواب وباللہ التوفیق                                                                                           

بسم اللہ الرحمن الرحیم-:ایسے گاوں جہاں جمعہ کی نماز درست نہیں وہاں اعتکاف میں بیٹھا شخص ظہر کی نماز ادا کرے گا، اس پر جمعہ واجب نہیں ، اگر دوسری مسجد میں  پہلے سے جمعہ ہوتا آرہا ہے تو بھی اس میں دوسری مسجد کے معتکف کو جانا درست نہیں، اگر گیا تو اعتکاف ٹوٹ جائے گا۔  شہر میں جمعہ کی نماز واجب ہے، اس لئے اگر کوئی شخص کسی شہر کی ایسی مسجد میں اعتکاف کررہاہو جہاں جمعہ کی نماز نہیں ہوتی تو اس کو دوسری مسجد میں جمعہ کی نماز اداکرنے کے لئے نکلنا ضروری ہے۔  واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 5, 2015 by Darul Ifta
...