3,883 views
کیازمل، ایزل اچھے اسلامی  نام ہیں لڑکیوں کے لئے؟ ان کے صحیح معانی بتائیں، کیا یہ نام رکھے جاسکتے ہیں؟آیت، یشفع، اسراء، یسرا، نورسحر اور فجر اچھے نام ہیں ؟ سب ناموں کے بارے میں بتائیں۔
asked Sep 10, 2021 in عائلی مسائل by anonymous

1 Answer

Ref. No. 1592/43-1138

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ "زمل" لے معنی بوجھ کے ہیں ، یہ نام مناسب نہیں ہے۔  "اِیزِل" (الف اور زاء کے  نیچے زیر کے ساتھ) کے معنی ہیں:  تصویر بنانے میں استعمال ہونے والی لکڑی۔ یہ نام مناسب نہیں ہے۔''آیت '' کے معنی ہیں :علامت اور نشانی ۔ہمارے عرف میں جب آیت بولا جائے تو اس سے قرآن کی آیت مراد ہوتی ہے اور اسی کی طرف ذہن منتقل ہوتاہے۔گوکہ آیت  نام رکھنا جائز ہے، لیکن مناسب نہیں۔ "یشفع" کامعنی ہے: وہ سفارش کرتا ہے۔ یہ نام مناسب نہیں ہے، شفیعۃ(سفارش کرنےوالی) مناسب نام ہے۔  "اسراء" کے معنی : رات کے وقت چلنا، یہ نام لڑکی کے لیے رکھنا درست ہے۔  "یسری"  کا معنی ہے:آسانی ،  سہولت اور مالی وسعت۔ یہ لڑکی کا نام رکھا جاسکتا ہے،  قرآن عظیم میں یہ لفظ  جنت کے لیے استعمال ہوا ہے ۔ یسرا (الف کے  ساتھ)  مناسب  نام نہیں ہے۔'سحر'' کا معنی ہے: طلوع آفتاب سے کچھ پہلے کا وقت۔ اور "نورِسحر" کا معنی ہوگا: طلوع آفتاب سے پہلے کی ہلکی روشنی۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔ "فجر" کا معنی ہے: رات کی تاریکی چھٹنا، صبح کی روشنی۔  مذکورہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ بچے  اور بچیوں کے نام انبیاء علیہم السلام یا صحابہ  و صحابیات رضوان اللہ علیہم  وعلیہن اجمعین کے اسماء میں سے کسی کے نام پر رکھنا چاہئے۔  اس لئے کوئی دوسرا نام تجویز کریں جو اچھے معنی والا ہو یا کسی صحابی و صحابیہ کے نام پر ہو۔

وقال أبو عبيد عن أصحابه سريت بالليل وأسريت فجاء باللغتين وقال أبو إسحق في قوله عز وجل سبحان الذي أسرى بعبده قال معناه سير عبده يقال أسريت وسريت إذا سرت ليلا (لسان العرب  (14 / 377)

"الفَجْرُ : انكشافُ ظلمةِ الليل عن نور الصُّبْح. وهما فَجْرَانِ: أَحدهما: المستطيلُ، وهو الكاذبُ: والآخر: المستطيرُ المنتشرُ الأُفُقِ، وهو الصادقُ. يقال: طريقٌ فَجْرٌ: واضحٌ." (معجم الوسيط)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 16, 2021 by Darul Ifta
...