63 views
لڑکے اور لڑکی موجودگی میں لڑکی کی ماں نے کہا منگنی کے بجائے دونوں کی آپس میں شادی کر دیں لڑکی کی ماں نے کہا کہ تین ماہ بعد شادی کر دیں ابھی منگنی درست ہے اور منگنی ہوگئی کیا لڑکے اور لڑکی کی شادی منعقد ہوگئی جبکہ وہ ماں کے اور ساس کے سامنے یہ باتیں سن اور دیکھ رہے تھے اور دونوں شادی کے لئے رضا مند تھے لڑکی کا بھائی اور لڑکے کا بھائی دو مرد محفل میں موجود تھے
asked Sep 16, 2021 in نکاح و شادی by حسان

1 Answer

Ref. No. 1604/43-1158

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ نکاح منعقد ہونے کے لئے ایجاب و قبول ضروری ہے اور مذکورہ صورت میں ایجاب و قبول نہیں پایا گیا۔ صرف عورتوں کا آپس میں بات کرنا اور کچھ لوگوں کا نکاح کی بات سن لینا کافی نہیں ہے۔ اگر کوئی دوسرا نکاح کردے تو بھی ان کی اجازت ضروری ہے جو یہاں مفقود ہے۔ اس لئے  صورت بالا میں نکاح منعقد نہیں ہوا۔

(وينعقد) متلبسا (بإيجاب) من أحدهما (وقبول) من الآخر (وضعا للمضي) لأن الماضي أدل على التحقيق (كزوجت) نفسي أو بنتي أو موكلتي منك (و) يقول الآخر (تزوجت، و) ينعقد أيضا (بما) أي بلفظين (وضع أحدهما له) للمضي (والآخر للاستقبال) أو للحال (شامی، کتاب النکاح 3/9)

فكما أن نكاح الفضولي صحيح موقوف على الإجازة بالقول أو بالفعل فكذا طلاقه (شامی، مطلب فی تعریف السکران وحکمہ 3/242) وصورة التوكيل بالقبض كن وكيلا عني بقبض ما اشتريته وما رأيته كذا في الدرر. - - -  وفي الفوائد: صورة التوكيل أن يقول المشتري لغيره، كن وكيلا في قبض المبيع أو وكلتك بقبضه. - - - وأفاد أنه ليس كل أمر توكيلا بل لا بد مما يفيد كون فعل المأمور بطريق النيابة عن الآمر فليحفظ اهـ. هذا جميع ما كتبه نقلته، وبالله التوفيق (شامی، کتاب الوکالۃ 5/509)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 20, 2021 by Darul Ifta
...