70 views
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ حضرت میرا ایک سوال ہے کہ میں جبہ پہنتا ہوں کچھ لوگ اس بارے میں کہتے ہیں کہ یہ نائٹی ہے مذاق مذاق میں لوگ اسے نائٹی کہتے ہیں حضرت وضاحت فرما دے کہ اس طرح سے کہنے والوں کے لیے کیا گناہ ہو گا
asked Sep 20, 2021 in حدیث و سنت by Mk

1 Answer

Ref. No. 1617/43-1203

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔مذاق کو مذاق کی حد تک رہنے دیں۔ اایسا کہنے والوں پر بھی کوئی گناہ نہیں۔سفید رنگ کا صاف ستھرا جبہ پہنیں تو شاید ایسی بات لوگ نہ کہیں۔ ہوسکتاہے آپ کا جبہ رنگین ہو۔ اور اگر پھر بھی لوگ کہیں تو کہنے دیں، آپ کو جبہ پسند ہے ، آپ اپنی پسند پر عمل کریں ۔  البتہ اگر وہ اس سے آپ کا مذاق اڑاتے ہیں، اور آپ کی توہین کرتے ہیں تو اس تذلیل کا ان کو گناہ ہوگا۔

یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا یَسْخَرْ قَوْمٌ مِّنْ قَوْمٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُوْنُوْا خَیْرًا مِّنْهُمْ وَ لَا نِسَآءٌ مِّنْ نِّسَآءٍ عَسٰۤى اَنْ یَّكُنَّ خَیْرًا مِّنْهُنَّۚ-وَ لَا تَلْمِزُوْۤا اَنْفُسَكُمْ وَ لَا تَنَابَزُوْا بِالْاَلْقَابِؕ-بِئْسَ الِاسْمُ الْفُسُوْقُ بَعْدَ الْاِیْمَانِۚ-وَ مَنْ لَّمْ یَتُبْ فَاُولٰٓىٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ (سورۃ الحجرات 11)   

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 30, 2021 by Darul Ifta
...