60 views
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ حضرت میرا ایک سوال ہے میں دعوت و تبلیغ کے کام میں جڑا ہوں اللہ کا شکر ہے لیکن دعوت و تبلیغ کے ساتھی بیانات میں کچھ باتیں اسے کہتے ہیں جو کہ سمجھ نہیں آتی ہے وہ کہتے ہیں اللہ کے راستے میں ایک قدم نکال نہ اللہ تعالی سات لاکھ نیکیوں سے نوازتے ہیں بعض دفعہ 7کروڑ کے ہیں اس طریقے سے اور بھی فضائل بیان کرتے ہیں اس کی کیا حقیقت ہے
asked Sep 20, 2021 in اسلامی عقائد by Mk

1 Answer

Ref. No. 1618/43-1198

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ تلاش کرنے پر ہمیں  ایسی کوئی حدیث نہیں مل سکی، جس میں ایک قدم کا مذکورہ ثواب لکھاہوا ہو،  اللہ کے راستے میں نکلنے کے اور بھی بہت سے فضائل ہیں جوصحیح  ہیں، فضائل کے بیان میں بھی انہی صحیح حدیثوں پراکتفا کرنا چاہیے، اور موضوع و من گھڑت  روایات بیان کرنا جائز نہیں۔ اس سے  اجتناب کرنا چاہیے۔

"وإذا کان الحدیث لا إسناد له، فلا قیمة له، ولایلتفت إلیه، إذ الاعتماد في نقل کلام سیدنا رسول الله ﷺ إلینا وإنّما هو على الإسناد الصحیح الثابت أو مایقع موقعه، وما لیس کذلك فلا قیمة له ( المصنوع في معرفة الحدیث الموضوع، ص: ۱۸، ط: ایچ ایم سعید کمپنی)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 30, 2021 by Darul Ifta
...