57 views
السلام علیکم و رحمةاللہ و برکاتہ ۔چار بھائی ایک ہی بجلی کے کنکشن کو استعمال کررہے ہیں، چاربھائیوں کا بٹوارا ہوگیا ، کنکشن ایک بھائی کے نام ہے، تین بھائی بجلی بل کا پیسے نہیں دینے کو کہتے ہیں، بل میں کافی بقایا بھی ہے۔ ابو نے 20 سال پہلے ایک کنکشن ایک بھائی کے نام لیا تھا، اس کی عمر تک 14 سال تھی، ابھی وہ کیا کرے۔ پاورلوم میں  آدھا آدھا سب کو ملا ہے۔ ؟کلیم اللہ انصاری
asked Sep 24, 2021 in تجارت و ملازمت by Kalimullah Ansari

1 Answer

Ref. No. 1625/43-1206

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ اگر ایک بھائی وسعت والا ہے اور خود سے خوش دلی کے ساتھ سب کا بل ادا کردے تو اس میں کوئی گناہ کی بات نہیں ہے۔ لیکن دوسرے بھائیوں کا رویہ اس تعلق سے افسوس ناک ہے کہ وہ بجلی استعمال کررہے ہیں اور بل دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اس قدر بے غیرتی لائق ملامت ہے۔ اگرتمام بھائی بل میں شریک نہیں ہوتے ہیں تو آپ  بجلی محکمہ میں درخواست دے کرموجودہ  کنکشن کٹوادیں اور نیا کنکشن اپنے نام سے لے لیں یا کسی وکیل سے اس سلسلہ میں بات کریں جو بھی صورت آسان ہو اور بلاکسی نزاع کے حل ہوسکتی ہو اس کو اختیار کریں۔

عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم:صل من قطعك، وأعط من حرمك، واعف عمن ظلمك (شعب الایمان، صلۃ الارحام 10/335) عن أبي حرة الرقاشي عن عمه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «ألا تظلموا ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في شعب الإيمان والدارقطني في المجتبى (مشکاۃ المصابیح، الفصل الثانی 2/889)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Sep 30, 2021 by Darul Ifta
...