70 views
کچھ لوگ بھینس منڈی میں آڈت کا کاروبار کرتے ہیں لوگوں کے جانوروں کی بیع و شرا کراتے ہیں اس میں چونکہ آجکل سرکاری لوگ پکڑا دھکڑی زیادہ کررہے ہیں تو یہ آڈت کے لوگ خریدنے والوں سے یا جو انکے پاس جانور لاتے ہیں ان سے ایک ہزار روپے الگ سے لیتے ہیں اس ایک ہزار کے بدلے انکی ذمہ داری ہوتی ہےکہ  راستے میں کوئی پکڑ نہیں ہوگی اگر پکڑ ہوئی تو جو بھی پیسہ لگے گا وہ یہ آڈت والے خود دیں گےیہ لوگ اپنے طریقے سے کم و بیش پولیس والوں کو پیسہ دیتے ہیں جس کی وجہ سے جانور لدی گاڑی بآسانی اپنے ٹھکانے پہنچ جاتی ہے تو اس طرح کرنا درست ہے یا نہیں ؟
asked Sep 30, 2021 in تجارت و ملازمت by Ahsan Qasmi

1 Answer

Ref. No. 1649/43-1232

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔یہ دلالی کا کام ہے، اور علماء نے ضرورت کے پیش نظر اس کی اجازت دی ہے۔ ایک آدمی جائز کام کرتاہے مگر کچھ رکاوٹیں آتی ہیں ، اور کام کا مکمل تجربہ نہیں ہوتاہے اور کام میں خطرہ کم سے کم مول لینا چاہتاہے تو وہ دلال سے ایک معاملہ طے کرلیتاہے، تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور ایسے آدمی کا پیسہ لینا بھی درست ہے۔ البتہ  اگر خلاف قانون کام ہو تو اس سے بچنا ضروری ہوگا تاکہ مال، عزت وآبرو کی حفاظت برقرار رہے۔

عن الحکم وحماد عن إبراہیم وابن سیرین قالوا: لا بأس بأجر السمسار إذا اشتری یدا بید۔ (المصنف لابن أبي شیبۃ، في أجر السمسار، موسسۃ علوم القرآن ۱۱/ ۳۳۹، رقم: ۲۲۵۰۰)وفي الدلال والسمسار یجب أجر المثل۔ وفي الحاوي: سئل محمد بن سلمۃ عن أجرۃ السمسار، فقال: أرجو أنہ لا بأس بہ، … لکثرۃ التعامل۔ (شامي، کتاب الإجارۃ، مطلب في أجرۃ الدلال، کراچی ۶/ ۶۳، زکریا ۹/ ۸۷، تاتارخانیۃ، زکریا ۱۵/ ۱۳۷، رقم: ۲۲۴۶۲)

قال في الشامیۃ عن البزازیۃ: إجارۃ السمسار والمنادی والحمامي والصکاک وما لا یقدر فیہ الوقت ولا العمل تجوز لما کان للناس بہ حاجۃ، ویطیب الأجر المأخوذ لو قدر أجر المثل۔ (شامي، کاب الإجارۃ، باب الإجارۃ الفاسدۃ، زکریا ۹/ ۶۴، کراچی ۶/ ۴۷، بزازیۃ، زکریا جدید ۲/ ۲۳، وعلی ہامش الہندیۃ ۵/ ۴۰) وأما الدلال: فإن باع العین بنفسہ بإذن ربہا (تحتہ في الشامیۃ) فتجب الدلالۃ علی البائع أو المشتري أو علیہما بحسب العرف۔ (شامي، کتاب البیوع، قبیل مطلب في حبس المبیع لقبض الثمن … زکریا ۷/ ۹۳، کراچی ۴/ ۵۶۰، تنقیح الفتاوی الحامدیۃ ۱/ ۲۴۷)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 14, 2021 by Darul Ifta
...