81 views
السلامُ علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
ولیمہ کی دعوت مے کھانے میں کتنے لوگوں کا ہونا جروری ہے؟
asked Oct 7, 2021 in نکاح و شادی by Amin

1 Answer

Ref. No. 1651/43-1228

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  دعوت ولیمہ میں افراد کی تعداد متعین نہیں ہے، یہ خوشی کا موقع ہے ، تمام عزیز و اقارب کو حتی  الوسع اس خوشی میں شریک کرنا چاہئے۔ البتہ نام و نمود کی خاطرقرض لے کر دعوت میں بہت زیادہ  خرچ کرنا اچھا نہیں ہے، اپنی حیثیت کے مطابق ہی دعوت دیجا ئے۔

عن عبد العزيز بن صهيب، قال: سمعت أنس بن مالك، يقول: «ما أولم رسول الله صلى الله عليه وسلم على امرأة من نسائه أكثر - أو أفضل - مما أولم على زينب»، فقال ثابت البناني: بما أولم؟ قال: «أطعمهم خبزا ولحما حتى تركوه» (صحیح مسلم، باب زواج زینب بنت جحش 2/1049، بیروت)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 14, 2021 by Darul Ifta
...