103 views
(۴۶) سوال:غصہ کی حالت میں چونکہ عقل مغلوب ہوجاتی ہے اگر غصہ کی حالت میں کلمہ کفر نکل جاوے تو کہنے والا کافر ہے یا نہیں؟
فقط: والسلام
المستفتی: مستقیم، دہرادون
asked Oct 14, 2021 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق:اگر غصہ جنون کے درجہ تک تھا تو کہنے والا کافر نہیں ہوگا اوراگر جنون کے درجہ میں نہیں تھا تو کافر ہوجائے گا۔(۱) تاہم وہ کلمات کفر کیا ہیں ان کی وضاحت بھی ضروری ہے بلا تحقیق کسی کو کافر نہیں کہنا چاہئے۔ (۲)

(۱) وشرائط صحتہا، العقل، فلا تصح ردۃ المجنون ولا الصبي الذي لا یعقل، أما من جنونہ ینقطع فإن ارتد حال الجنون لم تصح، وإن ارتد حال إفاقتہ صحت۔ (جماعۃ من علماء الہند، الفتاویٰ الہندیہ، ’’کتاب السیر: الباب التاسع: في أحکام المرتدین‘‘: ج ۲،ص: ۲۶۶)

(۲) في الفتاویٰ الصغریٰ: الکفر شيء عظیم فلا أجعل المؤمن کافراً متی وجدت روایۃ أنہ لا یکفر إلخ۔ (ابن عابدین، الدر المختار مع الرد، ’’ کتاب الجہاد: باب المرتد، مطلب: ما یشک أنہ ردۃ لا یحکم بہا‘‘: ج ۶،ص: ۳۵۸)

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

 

answered Oct 14, 2021 by Darul Ifta
...