52 views
(۴۷) سوال:اوراق قرآن و پارے و قاعدے کو کوڑے کباڑ میں ڈالنا کفر حکمی ہے جس سے تمام اعمال ضبط ہوجاتے ہیں بار بار سمجھانے اور ڈانٹ ڈپٹ کرنے کے باوجود بھی وہ اس سے نہ رکے، تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
فقط: والسلام
المستفتی: محمد سلیمان ، سہارنپور
asked Oct 14, 2021 in اسلامی عقائد by azhad1

1 Answer

الجواب وباللّٰہ التوفیق: اگر کوئی شخص منع کرنے کے باوجود ایسا کرے تو گنا ہ کبیرہ کا مرتکب ہونے کی وجہ سے فاسق ہے اور اس پر مصر ہو تو توہین کلام اللہ کی وجہ سے کفر ہے۔عیاذ باللہ۔(۱)

(۱) ویکفر إذا أنکر آیۃ من القرآن أو سخر بآیۃ منہ، (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر:باب أحکام المرتدین: ج ۵، ص: ۲۰۵)

إذا صار المصحف خلقاً فینبغي أن یلف في خرقۃ طاہرۃ ویدفن في مکان طاہر۔ (سراج الدین أبو محمد، الفتاوی السراجیہ، ’’کتاب الکراہۃ والاستحسان: باب القرآن‘‘: ج ۲، ص: ۳۲۸)

ویکفر إذا أنکر آیۃ من القرآن۔ (ابن نجیم، البحر الرائق، ’’کتاب السیر:

باب أحکام المرتدین‘‘: ج ۵، ص: ۲۰۵)

ومن جحد القرآن أي کلہ أو سورۃ منہ، أو آیۃ قلت: وکذا کلمۃ أو قراء ۃ متواترۃ، أو زعم أنہا لیست من کلام اللّٰہ تعالیٰ کفر۔ (أبوحنیفۃ رحمہ اللّٰہ، شرح الفقہ الأکبر، ’’فصل في القراء ۃ والصلاۃ‘‘: ص: ۲۷۸)

دار الافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 14, 2021 by Darul Ifta
...