65 views
السلام علیکم ورحمت الله وبرکاته..جناب محترم ومکرم مفتي صاحب مبارک ...سوال ے هے کے You tube مے بعض لوگ چاینل میں( صرف خبریں) (News ویڈیوز) بناں تے ھے) (اور کچ بہےنہی بناں تے) اب سوال یہ ہے اس قسم خبریں ویڈیوز بناناں کیساں ھے۔دوسرا یہ ہے کہ چاینل والے اعلان کرتے ھے جن لوگوں کے ویڈیوز مے زیادہ Views ایے اس کو فیصدے کے مطابق منافع مل رہاں ھے ۔۔یہ منافع شریعت میں کیساں ہے اس مے نیٹ وغیرہ بھے خرچ
ھوتھاں ھے۔۔۔والسلام عليکم ورحمة الله وبرکاته...
(زاہد اللہ افغانستان)
asked Oct 24, 2021 in تجارت و ملازمت by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1668/43-1267

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔  اگر آڈیو یا ویڈیو کے مشتملات شرعی اعتبار سے درست ہوں تو ان کو سننے دیکھنے اور دوسرے شخص کو بھیجنے پر کمپنی جو پیسہ دیتی ہے اس کا لینا جائز ہے، البتہ ویڈیو کی نشرواشاعت کے لئے ناجائز یا غیرمصدقہ اشتہارات کو اختیاری طور پر شامل کرنا درست نہیں ہے۔ (از تجاویز سیمینار،  اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا، منعقدہ 3،4 /اکتوبر 2021 المعہدالعالی  حیدرآباد)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Oct 30, 2021 by Darul Ifta
...