419 views
آج کل مرغی کی دمچی تکہ کے طور پرکھانا بہت مشہور ہو گئی ہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ مرغی کی شرم کے اوپر جو چربی ہے وہ پکائی جاتی ہے اور یہ حلال ہے اور بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ یہ مرغی کی شرم گاہ ہے اور ناجائز ہے ایک مفتی صاحب سے معلوم کرنے پر اتھوں نے جواب کہ یہ اوجھڑی کی طرح حلال ہے۔ اب پوچھنا یہ ہے کہ دمچی حلال ہے یا نہیں؟
asked Oct 27, 2021 in متفرقات by Gulsafeer

1 Answer

Ref. No. 1673/43-1286

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ مرغی کی دمچی  حلال ہے۔مرغی کی دمچی اس کے چمڑے کا ایک حصہ ہے، شرمگاہ نہیں ہے، اس لئے اس کا کھانا جائز ہے۔

وأما بيان ما يحرم أكله من أجزاء الحيوان المأكول فالذي يحرم أكله منه سبعة: الدم المسفوح، والذكر، والأنثيان، والقبل، والغدة، والمثانة، والمرارة لقوله عز شأنه {ويحل لهم الطيبات ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: 157] وهذه الأشياء السبعة مما تستخبثه الطباع السليمة فكانت محرمة. (بدائع، صفۃ التضحیۃ 5/61)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 1, 2021 by Darul Ifta
...