57 views
السلام علیکم: میں ایک جگہ پڑھاتاہوں، مدرسہ  مجھکو پندرہ ہزار دیتاہے۔ اب میں جماعت میں جانا چاہتاہوں، میں نے ایک بندے سے بات کی اور اس کو دس ہزار میں میری جگہ پڑھانے کے لئے کہا وہ تار ہے، اور کمیٹی والے اس پر رضامند ہیں  اور کہتے ہیں کہ آپ کسی کا اپنے طور پر انتظام کرکے چلے جائیں۔ میراسوال ہے کہ کیا اس طرح کرنا جائز ہے اور پانچ ہزار جو بچیں گے میرے لئے حلال ہیں۔ اور میں کمیٹی کی اجازت سے کسی کو ملازم رکھ سکتاہوں؟  اصغرمہاراشٹر
asked Oct 28, 2021 in تجارت و ملازمت by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1674/43-1287

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ کمیٹی کی رضامندی سے ایسا کرنا درست ہے۔  تاہم معاملہ بالکل صاف ستھرا ہونا چاہئے تاکہ بعد میں کسی نزاع کا اندیشہ نہ ہو۔

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 1, 2021 by Darul Ifta
...