102 views
عنوان: یوٹیوب چینل سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حکم...
سوال: مفتی صاحب ! چند سوالات کے جوابات مطلوب ہیں: (1) یوٹیوب پر صرف خبریں کا چینل بنانا کیسا ہے؟ (2) کیا یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی (آمدنی) جائز ہے؟ (3) اگر یوٹیوب میں اسلامی چینل ہو، تو اس میں کن باتوں کا خیال رکھا ہے؟
) زاہد اللہ افغانستان)
asked Oct 31, 2021 in تجارت و ملازمت by Zahidullah

1 Answer

Ref. No. 1678/43-1384

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ (1) خبروں کا چینل بنانا جائز ہے بشرطیکہ کسی غیرمحرم کی تصویراورناجائز اشتہار سے احتراز کیا جائے۔ (2) اگر یوٹیوب پر جاری امور جائزہیں تو ان سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جائز ہوگی، اس لئے مذکورہ شرط کے ساتھ آمدنی حلال ہے، (3) بلاضرورت ڈیجیٹل تصاویر اور ویڈیوگرافی سے احترازکیا جائے، اور غیرمحرم کی  تصویر سے بہر صورت احتراز لازما کیاجائے۔ آج کے دور میں اشاعت دین، دفاع دین، وغیرہ کی ضرورت کی وجہ سے ڈیجیٹل تصاویر اور ویڈیوکی گنجائش  دی گئی ہے۔الضرورات تبیح المحظورات  (از تجاویز سیمینار،  اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا، منعقدہ 3،4 /اکتوبر 2021 المعہدالعالی  حیدرآباد)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Dec 4, 2021 by Darul Ifta
...