55 views
عورت کی عادت کے مطابق خون بند ہو گیا پھر بھاری دوائی کھانے کی وجہ سے نو دن بعد خون آیا اییک دن بعد یہ بند ہوا  پھر دس دن بعد پھر خون آیا ہے تو کیا یہ حیض شمار ہو گا؟  نماز کا کیا حکم ہو گا۔
asked Nov 7, 2021 in طہارت / وضو و غسل by Adil shah

1 Answer

Ref. No. 1702/43-1342

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ حیض کی مدت کم از کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ مدت دس دن ہے۔ پاکی کی اقل مدت پندرہ دن ہے۔ حیض دس دن سے زیادہ نہیں آتاہے۔ عورت کی عادت کے مطابق  اگرخون بندہوگیا  اور حیض کے دس دن پورے ہونے سے پہلے واپس نہیں آیا تو عادت کے مطابق دن حیض کے اور باقی پاکی کے ایام  شمارہوں گےاگر یہ پاکی کی مدت پندرہ دن ہوگئے اور پھر خون آیا اور مسلسل تین دن یا زیادہ جاری رہا تو یہ حیض کا شمار ہوگا، ورنہ نہیں۔ اس لئے صورت مسئولہ میں عادت کے مطابق خون بندہونے  کے نو 9 دن بعد آنے والا خون بیماری کا ہوگا اور اس دوران کی نمازیں پڑھنی ہوں گی۔ اس کے دس دن کے بعد آنے والا خون اگر تین دن سے زیادہ جاری رہتاہے تو یہ حیض کا شمار ہوگا، کیونکہ اس سے پہلے والے حیض اور اس موجودہ حیض کے درمیان پندرہ دن کا وقفہ ہے۔

(ومنها) النصاب أقل الحيض ثلاثة أيام وثلاث ليال في ظاهر الرواية. هكذا في التبيين وأكثره عشرة أيام ولياليها. كذا في الخلاصة الی قولہ ولو خرج أحد الدمين عن مدة الحيض بأن رأت يوما دما وتسعة طهرا ويوما دما مثلا لا يكون حيضا؛ لأن الدم الأخير لم يوجد في مدة الحيض. (الھندیۃ ، الفصل الاول فی الحیض 1/36)

فإن لم يجاوز العشرة فالطهر والدم كلاهما حيض سواء كانت مبتدأة أو معتادة وإن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام وفي المعتادة معروفتها في الحيض حيض والطهر طهر. هكذا في السراج الوهاج ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ إذا كان الطهر خمسة عشر يوما أو أكثر يعتبر فاصلا فيجعل كل واحد من الدمين أو أحدهما بانفراده حيضا حسب ما أمكن من ذلك هكذا في المحيط (الھندیۃ، الفصل الرابع فی الحیض 1/36)

لو رأت الدم بعد أكثر الحيض والنفاس في أقل مدة الطهر فما رأت بعد الأكثر إن كانت مبتدأة وبعد العادة إن كانت معتادة استحاضة وكذا ما نقص عن أقل الحيض وكذا ما رأته الكبيرة جدا والصغيرة جدا. هكذا في المحيط. (الھندیۃ، الفصل الرابع فی الحیض 1/38)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 21, 2021 by Darul Ifta
...