68 views
میرے ایک عزیز کا سعودی میں انتقال ہوگیا تھا ، ان کی نعش تین ماہ بعد ایک تابوت میں پیک آج ملی ہے، جو سڑچکی ہے۔ کیا کرنا ہے؟ جلد جواب دیں
بمعرفت مولانا زاہد
asked Nov 8, 2021 in Miscellaneous by Rahimuddin

1 Answer

Ref. No. 1697/43-1330

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ میت سڑچکی ہے، اگر ممکن ہو تو اس پر پانی بہادیا جائے ورنہ  غسل کی بھی ضرورت نہیں ہے، اس کی نمازجنازہ نہیں  پڑھی جائے گی۔اس  کو پورے تابوت سمیت دفن کردیا جائے۔

ولو کان المیت متفسخًا یتعذر مسحہ کفی صب الماء علیہ (عالمگیري: ۱/۱۵۸) لا یصلی علیہ بعد التفسخ لأن الصلاة شرعت علی بدن المیت فإذا تفسخ لم یبق بدنہ قائمًا (البحر الرائق: ۲/۳۲۰، زکریا دیوبند) ولا بأس باتخاذ تابوت ولو من حجر أو حدید لہ عند الحاجة کرخاوة الأرض ․․․․ وإلاّ کرہ الخ (درمختار مع الشامی: 3/140، کتاب الصلاة ، باب صلاة الجنازة ، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 18, 2021 by Darul Ifta
...