73 views
مدرسے میں یا اسکول میں اسلامیات کا مضمون پڑھانے والا جو باقاعدہ تنخواہ لیتا ہے تو کیا اس کو بھی ثواب ملے گا؟
asked Nov 11, 2021 in متفرقات by Adil shah

1 Answer

Ref. No. 1690/43-1339

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ ثواب کا تعلق مسلمان کی نیت سے ہے، صدق دل سے جہاں بھی تعلیم دی جائے ،  اس کا ثواب ملے گا۔ اسکول میں پڑھائے یا  مدرسہ میں پڑھائے۔ نہ تو مدرسہ کے استاذ کے لئے ثواب لازم ہے، اور نہ اسکول کے استاذ کے لئے ثواب کی محرومی  لازم ہے۔ تنخواہ مدرسہ والے لیں یا اسکول والے دونوں کا حکم ایک ہے، دونوں کے لئے اخلاص سے کام کرنا بنیادی چیز ہے، اور تنخواہ  لینا اخلاص کے منافی نہیں ہے۔

عن علقمة بن وقاص قال: سمعت عمر يقول: سمعت رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يقول: "إنما الأعمال بالنية، ولكل امرئ ما نوى، فمن كانت هجرته إلى الله عز وجل فهجرته إلى ما هاجر إليه، ومن كانت هجرته لدنيا يصيبها أو امرأة ينكحها فهجرته إلى ما هاجر إليه".(مسند احمد، مسند عمر بن الخطاب 1/236)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 18, 2021 by Darul Ifta
...