127 views
السلام علیکم: غروب آفتاب کے بعد اگر عصر کی نماز پڑھی ادا کی نیت سے تو کیا نماز ہو جائے گی؟  میں عصر کی نماز بنیت ادا پڑھ رہاتھا تیسری رکعت میں تھا کہ مغرب کی اذان شروع ہوگئی، تو کیا میری نماز ہوگئی۔ ؟ Ahmad waris
asked Nov 17, 2021 in نماز / جمعہ و عیدین by azhad1
recategorized Nov 24, 2021 by Darul Ifta

1 Answer

Ref. No. 1704/43-1359

بسم اللہ الرحمن الرحیم:۔ غروب آفتاب کا وقت ، مکروہ وقت ہے، لیکن اسی دن کی نماز  عصر پڑھنے کی گنجائش ہے۔  اگرعصر کی نماز پڑھتے ہوئے آفتاب غروب ہوگیا ،  تو مکروہ وقت ختم ہوکر اب صحیح وقت شروع ہوگیا ، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔ فجر کے وقت کا مسئلہ اس سے مختلف ہے، یعنی اگر  کسی نے فجر کی نماز شروع کی اور دوران نماز آفتاب طلوع ہوگیا تو نماز فاسد ہوجائے گی۔ کیونکہ صحیح وقت میں اس نے نماز شروع کی اور اب مکروہ وقت شروع ہوگیا، اس لئے نماز درست ہوجائے گی۔  

''و کرہ صلوۃ الی قولہ الا عصر یومہ وفی الشرح: فلایکرہ فعلہ لادائہ کماوجب بخلاف الفجر (شامی، کتاب الصلوۃ 1/373)

والصلاة منهي عنها في هذا الوقت وفي عصر يومه يتضيق الوجوب في هذا الوقت وقد وجبت عليه ناقصة وأداها كما وجبت بخلاف الفجر إذا طلعت فيها الشمس؛ لأن الوجوب يتضيق بآخر وقتها ولا نهي في آخر وقت الفجر وإنما النهي يتوجه بعد خروج وقتها فقد وجبت عليه الصلاة كاملة فلا تتأدى بالناقصة فهو الفرق والله أعلم (بدائع الصنائع، فصل حکم صلوات الخوف اذا فسدت 1/247)

واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Nov 24, 2021 by Darul Ifta
...