848 views
Ref. No. 1219

نوافل کی جماعت کا کیا حکم ہے؟ کیا رمضان میں قیام اللیل کے نام سے نوافل باجماعت بڑھ سکتا ہوں؟
asked Aug 11, 2015 in Prayer / Friday & Eidain prayers by mdasad123

1 Answer

Ref. No. 1282

الجواب وباللہ التوفیق۔ ماہ رمضان میں قیام اللیل کے نام سے نوافل اور تہجد با جماعت کا اہتمام کرنا درست نہیں۔ ہاں اگر کسی نے رمضان میں تہجد کی نماز شروع کی پھر ایک یا دو آدمیوں نے اس کی اقتداء کرلی تو یہ بلاکراہت جائز ہے لیکن تین سے زیادہ لوگوں کا جماعت میں شریک ہونا مکروہ ہے۔ اگر جماعت زیادہ ہونے لگے تو امام کو چاہئے کہ منع کردے، اور لوگ اپنے اپنے طور سے قرآن مجید کی تلاوت کریں اور نوافل پڑھیں۔ واللہ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء

دارالعلوم وقف دیوبند

answered Aug 11, 2015 by Darul Ifta
...